ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی:سیوریج ناکارہ ،سڑکیں تباہ
گنداپانی گلیوں میں جمع ، گزرنا محال ، مچھروں کی بھرمار ،رہائشی بیمار پڑنے لگے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی کے رہائشیوں کے مسائل حل نہ ہوسکے ، انتظامیہ کی غفلت ،سٹرکیں تباہ، سیوریج ناکام، گنداپانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے تعفن اور بدبو سے گز رنا محال جبکہ مچھروں کی بہتات سے رہائشی بخار ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ انتظامیہ کی غفلت ولاپروا ئی کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی مسائلستان بن گئی۔ ماہانہ لاکھوں روپے فنڈر وصول کرنے کے باوجودہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی کے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے رہائشی تعفن اور بدبو میں رہنے پر مجبور ہیں۔ متعدد با ر شکایات کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ ماہانہ لاکھوں روپے فنڈز اکٹھے کرنے کے باوجوہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں کوئی کام نہیں ہورہا ۔ انتظامیہ کی کارکردگی عہدیدار وں کے ہمراہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر یا دیگر کسی آفیسر کے دورہ سے قبل انتظامیہ فوری طور پر کچھ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کر دیتی ہے ۔ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی کے رہائشیوں نے کمشنر گوجرانوالہ محمد علی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق ،اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر سے ہنگامی بنیادوں پرصفائی ستھرائی سمیت دیگر کاموں کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments