یوسی 25میں صفائی کی ناقص صورتحال ، سپروائزر کوبرطرف کر دیا گیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب عبدالرزاق ڈوگر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، یونین کونسل 25 میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی جبکہ جھاڑو نہ لگانے اور صفائی کے ناقص انتظامات سے متعلق متعدد شکایات بھی سامنے آئیں۔
ایم ڈی عبدالرزاق ڈوگر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور ناقص کارکردگی کے مرتکب ریگولر سپروائزر اشفاق کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر رومان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments