گجرات:5سال سے ایک ہی جگہ تعینات 232 پو لیس اہلکار تبدیل
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات پولیس میں 5 سال سے زائد ایک ہی جگہ تعینات اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے محکمہ پولیس میں شفافیت، میرٹ اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے عرصہ سے ایک ہی جگہ تعینات 232 پولیس ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کر د ئیے ، ان میں ڈرائیور کانسٹیبل، کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments