سیالکوٹ:27سال سے اشتہاری قتل کا ملزم گجرات سے گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سبز پیر پولیس نے 27 سال سے مفرور قاتل اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ، مقصود احمد کو ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے 1999میں تھانہ سبز پیر کے علاقے گاؤں بینی برہمناں میں معمولی رنجش پر شہری محمد صادق کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 266/99 بجرم 302 ت پ درج کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزم اپنی شناخت اور کوائف تبدیل کرکے مختلف شہروں میں روپوش رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments