7افراد کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او گرفتار
ڈی پی او حافظ آباد فواد نے رئوف امجد اور انکے کار خاص کو معطل کر دیا
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے تھانہ کالیکی کے ایس ایچ او رؤف امجد کو 7 افراد کو تھانہ کی حوالات میں غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھنے پر گرفتار کرکے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فواد احمد نے ایس ایچ او اور اس کے کار خاص کو ملازمت سے معطل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل نواز ورک نے تھانہ کالیکی کا اچانک دورہ کیا تو وہاں کی حوالات میں7افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا کیا گیا تھا جس پر ڈی ایس پی نے ایس ایچ او سے باز پرس کی تو وہ کوئی جواب نہ دے سکے ،ڈی ایس پی نے ایس ایچ او رؤف امجد کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروا کر موقع سے گرفتار کروا کر اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کر ا دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فواد احمد نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، شہریوں سے ناروا سلو ک یا غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments