ڈسکہ :تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ کی فروخت بند نہ ہوسکی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردنواح میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ کی فروخت بند نہیں ہوسکی۔۔۔
18 سال سے کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ کی فروخت پرپابندی لگائی گئی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہوسکا نجی و سرکاری سکولوں اور کالجزکے قریب کولڈ کارنر بنے ہوئے ہیں جہاں سرعام سگریٹ فروخت کئے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments