تتلے عالی:نہری پانی چوری ،49کاشتکاروں کیخلاف مقدمات

تتلے عالی:نہری پانی چوری ،49کاشتکاروں کیخلاف مقدمات

14مقامات پر زیر زمین پائپ ،رکاوٹیں ، موگے توڑ کر غیر قانونی آبپاشی پکڑی گئی

تتلے عالی(نامہ نگار )غیرقانونی آبپاشی کے 14مختلف واقعات49با اثر کاشتکاروں کیخلاف مقدمات درج کرا د ئیے گئے ۔ محکمہ انہار کی ٹیموں نے تتلے عالی مائنر،راجباہ اپر شیخوپورہ،قلعہ میاں سنگھ مائنر،تنگ مائنر،راجباہ منگوکی ورکاں ودیگر نہروں میں 14مختلف مقامات سے زیر زمین پائپ،ڈاف،رکاوٹیں،کھڑی کرکے ،موگہ جات کو توڑ کر غیر قانونی طور پر آبپاشی پکڑ لی،کینال ٹیموں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،ٹیل کے کاشتکاروں کی حق تلفی کرنے والے تتلے عالی،کوٹ بلال،بڈھا گورائیہ،کوٹ نثار شاہ،کلو والہ،شاہ پور،بیگ پور ودیگر دیہات کے 49سے زائد با اثر عادی پانی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرادئیے ۔ان میں سے متعدد ملزم 6/6مختلف پانی چوری کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...