ڈسکہ:تحصیلدار دفتر سے غائب ،امور متاثر ،شہری سراپا احتجاج
رجسٹریوں اور وراثت انتقال کیلئے سائلین خوار ، الزامات بے بنیاد ہیں :ابو سفیان
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں حال ہی میں تعینات ہونیوالے تحصیلدار ابوسفیان کیخلاف شہری سراپااحتجاج بن گئے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیاہے کہ نئے تعینات ہونیوالے تحصیلدار دفتر سے غائب رہتے ہیں اور رجسٹریوں وراثت انتقال وغیرہ کاسلسلہ بھی سست روی کا شکار ہے ،تحصیلدار نے شہریوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اپنے ساتھ پرائیویٹ افراد کو رکھا ہوا ہے، شہری اپنی جائیدادوں کی رجسٹریوں اور وراثت کے انتقال وغیرہ کیلئے تحصیلدار کے دفتر کے چکرلگانے پر مجبور ہیں، شہری جائیدادوں کی رجسٹریوں اور وراثت انتقال کیلئے تحصیلدار ڈسکہ کے دفتر کے چکر لگالگاکر شٹل کاک بن چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی اورمایوس گھروں کو لوٹنے پرمجبور ہیں ۔ڈسکہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر تحصیلدار ڈسکہ نے بتایاکہ شہریوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments