مضرِ صحت اور مہلک دھاتیں جلانے والے 4 صنعتی یونٹ سیل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے کھلے مقامات پر مضرِ صحت اور مہلک دھاتیں جلانے والے 4 صنعتی یونٹ سیل کر دئیے۔۔۔
جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 سروس سٹیشنز بھی سیل کئے گئے جن میں سہیل سروس سٹیشن، بی ایم سروس سٹیشن اور چودھری سروس سٹیشن شامل ہیں۔مزید برآں 10 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 3 زگ زیگ ٹیکنالوجی پر فعال جبکہ 7 بھٹے بند پائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments