تحصیل کونسل کھاریاں گجرات کا بڑا لوکل گورنمنٹ یونٹ

 تحصیل کونسل کھاریاں گجرات کا بڑا لوکل گورنمنٹ یونٹ

44 یونین کو نسلیں ، 7 لاکھ 98 ہزار آبادی ،میونسل کنجاہ میں یونین کو نسلیں

لالہ موسیٰ( نمائندہ دنیا )ضلع گجرات میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق لوکل گورنمنٹ یونٹس کی آبادی، یونین کونسلوں اور مردم شماری بلاکس کا ڈیٹا سامنے آگیا ، دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ضلع کی مختلف تحصیل کونسلوں، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں میں آبادی اور انتظامی یونٹس کی تعداد میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے ۔ تحصیل کونسل کھاریاں ضلع کی سب سے بڑی لوکل گورنمنٹ یونٹ ہے جس کی کل آبادی 798,394 ہے۔ اس میں 44 یونین کونسلیں اور 637 مردم شماری بلاکس شامل ہیں،تحصیل کونسل جلال پور جٹاں آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں 672,819 افراد آباد ہیں۔ اس میں 37 یونین کونسلیں اور 590 مردم شماری بلاکس شامل ہیں۔

میونسپل کارپوریشن گجرات کی کل آبادی 478,998 ہے جبکہ یہاں 22 یونین کونسلیں اور 322 مردم شماری بلاکس موجود ہیں،اسی طرح تحصیل کونسل کنجاہ کی آبادی 355,139، تحصیل کونسل سرائے عالمگیر کی 209,004 اور تحصیل کونسل گجرات کی آبادی 171,436 ریکارڈ کی گئی ہے ،شہری بلدیاتی یونٹس میں میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ 128,325 آبادی کے ساتھ نمایاں ہے ۔ لالہ موسیٰ میں 7 یونین کونسلیں اور 92 مردم شماری بلاکس شامل ہیں،دیگر میونسپل کمیٹیوں میں جلال پور جٹاں کی آبادی 110,116، سرائے عالمگیر کی 89,263، ڈنگہ کی 62,629، کھاڑیاں کی 47,280 اور کنجاہ کی آبادی 37,449 ہے ،دستیاب ڈیٹا کے مطابق میونسپل کمیٹی کنجاہ ضلع کی مذکورہ فہرست میں سب سے چھوٹی لوکل گورنمنٹ یونٹ ہے، جہاں 2 یونین کونسلیں اور 27 مردم شماری بلاکس شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...