انصاف کے دروازے بند ، لانگ مارچ مجبوری :اسلم گھمن

انصاف کے دروازے بند ، لانگ مارچ مجبوری :اسلم گھمن

افراتفری نہیں چاہتے ،پرامن احتجاج حق ، 27 ستمبر کو بتائیں گے قوم جاگ اٹھی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئیر(ر)اسلم گھمن نے کہا ہے کہ ملک میں امن ہے نہ معیشت اور نہ ہی جمہوریت ہے ،عوام کو تحفظ بھی میسر نہیں مہنگائی نے جینا حرام کر رکھا ہے ،پی ٹی آئی خوشی سے نہیں مجبوراً لانگ مارچ کی طرف جا رہی ہے کیونکہ پی ٹی آئی پر انصاف کے سارے دروازے بند کر دئیے گئے ہم ملک میں کوئی افراتفری نہیں چاہتے بس پرامن احتجاج ہمارا حق ہے وہ کریں گے اور 27 ستمبر کو بتائیں گے کہ قوم جاگ اٹھی ہے ان کا خیال تھا عمران خان کو جیل میں بند کر دیں گے تو یہ 15دنوں بعد ہی گھٹنے ٹیک دے گا مگر عمران خان تو چٹان خان بن گیا ،کپتان کی استقامت ہمت برداشت اور حوصلہ قابل داد ہے وہ جھکنے یا ہار ماننے والوں میں سے نہیں،ہم ہر اس پالیسی کے باغی ہیں جس سے ملک کو فائدہ نہ ملے اور عوام کو کچھ حاصل نہ ہو،اب عوام نے ہمارے ساتھ چلنا ہے اور خان کے لئے نکلنا بھی ہو گا پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،ہمیں پنجاب میں سندھ والا 50 فیصد موقع مل گیا تو تاریخ رقم کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں عظیم نوری گھمن اور بیرسٹر جمشید غیاث ملک کے ہمراہ مختلف دیہات کے دورے کے دوران معززین علاقہ، پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں وقت آنے پر بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...