یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت ،پاکستان سنی تحریک کی ریلی

 یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت ،پاکستان سنی تحریک کی ریلی

مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی:حافظ اقبال

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک مولانا محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ وملحقہ علاقوں میں بھی یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے ، مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے لہذا آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں، حکومت اور اپوزیشن کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محبت رسول ؐ میں موت ہی حقیقی زندگی ہے ، مسلمان اپنے ایمان اور عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ بعض نام نہاد سیکولر عناصر پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے اور ملک کو بدنام کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایسی کوششوں کو ہر سطح پر ناکام بنانا ہوگا۔اس موقع پر ساجد محمود بٹ، ذوالفقار، مقبول احمد کھوکھر، محمد شفیق رانا اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق آئین اور قانون کے مطابق محفوظ ہیں، تاہم جو عناصر آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...