قادیانی اسلام میں واپس آئیں یا آئین مانیں :زاہد الراشدی

قادیانی اسلام میں واپس آئیں یا آئین مانیں :زاہد الراشدی

حکومت 1973 کے آئین کی دفعات ختم نبوت پر عمل کرائے :ریلی سے خطاب

 گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کیلئے دو ہی راستے ہیں پہلا راستہ دائرہ اسلام میں واپسی ہے اور دوسرا 1974 کی آئینی حیثیت اپنانا ہے ، اس کے سوا کوئی تیسرا راستہ نہیں ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ 1973 کے آئین کی دفعات ختم نبوت پر عمل کرائے اور ان کے خلاف سازشوں کے دروازے بند کرنے کے اقدامات اٹھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختم نبوت زندہ باد موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی سے علما کرام، تاجروں ، سیاسی اور وکلا نمائندگان میاں فضل الرحمن چغتائی، مولانا مفتی عبدالواجد غزالی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد جمیل احمد گجر، مولانا محمد عارف شامی، مولانا مفتی محمد نعمان احمد، مولانا محمود الرشید قدوسی، مفتی سید اسامہ بن زید، مولانا قاری محمد ادریس قاسمی، مولانا ابوبکر قاسمی، سید احمد حسین زید، مولانا محمد خالد صفدر ، مولانا عمر حیات اور دیگر نے خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...