جامکے چٹھہ:ڈاکوئوں نے 2افراد سے موٹر سائیکل ، رقم چھین لی
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )تھانہ احمد نگر کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ہارویسٹر مشین کے دو ڈرائیورز سے موٹرسائیکل، رقم اور کاغذات لوٹ کر کر فرار ہوگئے۔
ہارویسٹر کے ڈرائیور ساجد علی سکنہ دلاور چیمہ کلاں اور رانا زمان سکنہ جامکے چٹھہ اپنے کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ تھانہ احمد نگر کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے روک لیا۔ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل، 15ہزار روپے اور ضروری و قیمتی کاغذات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ واقعہ سے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments