کھیالی بائی پاس کے قریب ایک شخص سے 7 کلو منشیات برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 7 کلو منشیات برآمد کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کھیالی بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے یاسر نا می شخص کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی 7کلوگرام منشیات برآمد کرلی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments