تتلے عالی:بھینسوں کی جانب سے فصل کو نقصان ،2افراد تشدد سے زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار )بھینسوں کی جانب سے دھان کے کچھ پودے کھانے پر دوفراد کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔
نواحی علاقہ چٹی گورائیہ کا حمزہ بھینسوں کو گاؤں کے ساتھ کھیتوں میں کچے راستے سے لے کر جا رہاتھا کہ مویشیوں نے عبدالمجید کے کھیت سے دھان کے کچھ پودے کھا لئے جس پر عبدالمجید کے بیٹوں نوید،تنویر،خلیل شرجیل نے چار کس نامعلوم افراد سے مل کر حمزہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ،شورسن کر چچا زاد بھائی عدنان آیا تو ملزموں نے اسے بھی لہولہان کر دیا،ملزم فائرنگ کر تے فرار ہوگئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments