بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان ،2افراد پر کلہاڑیوں سے حملہ
سرائے عالمگیر میں بااثر افراد کے حملے میں عدنان اور جاوید اقبال شدید زخمی
سرائے عالمگیر(نامہ نگار ) بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کا شاخسانہ بااثرافراد نے حملہ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کردیا۔ محمد ابراہیم ولد جاوید اقبال نے صدر پولیس سرائے عالمگیر کو بتایا کہ گاؤں کھوہار میں ٹیلرنگ کا کام کرتا ہے ۔جاوید اقبال عدنان حمزہ وغیرہ پانچ افراد بازار جا رہے تھے کہ راستے میں ملزموں متین اور زاہد وغیرہ نے ان پر کلہاڑیوں ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے عدنان اور جاوید اقبال کلہاڑیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے وجہ عناد انکی مساوات برادری کے بزرگ نے آئندہ ہونیوالے متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس پر گاؤں کھوہار کے بااثر ملزمان نے مسلح کلہاڑی ڈنڈوں سے حملہ کر دیااور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچایا ،چار نامزد اور دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments