کامونکے :اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت نمبردار کنونشن

کامونکے :اینٹی سموگ کنٹرول  پروگرام کے تحت نمبردار کنونشن

کامونکے (تحصیل رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع کامونکے کے زیر اہتمام اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت نمبردار کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا قدیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ خرم شہزاد اور موٹر ویز پولیس کے افسر وں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیہات کے نمبرداروں کو سموگ کے مضر اثرات اور فصلوں کی باقیات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تلف کرنے کے طریقے بارے بریفنگ دی گئی۔ نمبرداروں نے سموگ کنٹرول پروگرام میں مؤثر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...