ڈسکہ میں پیرا فورس ناکام ،تجاوزات دوبارہ بڑھنے لگیں

ڈسکہ میں پیرا فورس ناکام ،تجاوزات دوبارہ بڑھنے لگیں

فوارہ چوک ،کچہری چوک،پسرور رودڈ چوک،لاری اڈا میں گزرنا محال

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں پیرا فورس ناکام ،تجاوزات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا،پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت سے تجاوزات بڑھ رہی ہیں ، ڈسکہ شہر کے مختلف سڑکوں چوراہوں اور بازاروں میں پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہر کے مصروف ترین علاقوں فوارہ چوک ،کچہری چوک،پسرور رودڈ چوک،لاری اڈا،کچہری روڈکی سروس روڈ پر ہوٹلوں ، ٹی سٹالز ، پیزا شاپس، تکہ کباب، برگر اور شوار ما پوائنٹس اور الیکٹرونکس شاپس کی جانب سے 30 سے 40 فٹ تک تجاوزات قائم کیے جانے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے تجاوزات روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...