گجرات:قوانین کی خلاف ورزی 7فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے
گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 51مقامات کا معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران 19بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 7فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 39روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔ کارروائی کے دوران 35 کلوگرام ناقص، زائد المیعاد اور ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments