ڈسکہ:بجلی کی طویل بندش ،ٹرانسفارمر خراب ،کاروبار متاثر
بینکنگ ، آئی ٹی، کمپوزنگ اور پرنٹنگ سیکٹر کا کاروبار تباہ ، شہری ذہنی دبائو کا شکار
ڈسکہ(نامہ نگار )شہر اورگردو نواح میں بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ بندش اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے شہریوں کا گرمی میں جینا محال ہو گیا جبکہ بجلی کی بندش سے کاروباری زندگی بھی شدید متاثر ہونے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ ، آئی ٹی، کمپوزنگ اور پرنٹنگ سیکٹر کا کاروبار تباہ ہونے لگا۔ فیشن ڈیزائنر اور سلائی کے کاریگر بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں ۔ گرمی میں بجلی کی طویل ترین بندش سے شہری بلبلا اٹھے ، راتوں کو شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے ، کاروبار زندگی بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔
ڈسکہ اور گردو نواح میں دن اور رات کے مسلسل کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اب معمول بن چکی ہے ۔ مختلف محلوں میں ٹرانسفارمرز کے آئے روز خراب ہونے سے بھی بجلی بند ہونے سے سخت گرمی اور جس سے گھروں میں چھوٹے بچوں کے رونے کی آواز میں ماؤں کیلئے بے چینی پیدا کر رہی ہیں جبکہ مقامی سیاستدانوں اور ان کے حواریوں کی جانب سے درجنوں بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز آ چکنے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ سربراہوں اور افسروں سے بجلی کی متواتر سپلائی کا فوری بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments