این اے 77ضمنی انتخابات،سیاسی جماعتیں متحرک، رابطے تیز
محمود بشیر ورک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست کیلئے جوڑ توڑ بھی شروع
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )این اے 77ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے مشاورت شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اور ایم این اے محمود بشیر ورک کے انتقال کے بعد حلقہ این اے 77 کی قومی اسمبلی کی نشست خالی ہونے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ، ضمنی انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے رابطے اور مشاورتی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں جبکہ حلقے میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔
سیاسی جماعتوں نے ضمنی انتخاب کیلئے موزوں امیدوار کے انتخاب اور انتخابی مہم کے حوالے سے سر جوڑ لیے ۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ این اے 77 کا ضمنی انتخاب غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے آنے والے دنوں میں سیاسی اتحاد حمایت اور امیدواروں کے حوالے سے مزید اہم پیش رفت متوقع ہے جس کے بعد حلقے کی سیاست میں مزید گرما گرمی پیدا ہونے کا امکان ہے حلقے کے عوام اور سیاسی کارکن بھی ضمنی انتخابات کے حوالے سے خاصے متحرک نظر آ رہے ہیں جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر تمام بڑی جماعتیں بھرپور انداز میں میدان میں اتریں تو این اے 77 میں ایک تگڑے اور کانٹے دار مقابلے کے امکانات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments