گجرات بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی گہماگہمی بڑھ گئی
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی گہماگہمی بڑھ گئی، امیدوار برائے صدر گجرات بار حماد نجیب ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی۔۔۔
ہائی ٹی میں وکلا کی بھر پور شرکت ، انتخابی میدان میں طاقت کے بڑے مظاہرے کا منظر پیش کرنے لگا۔بار ہال، لائبریری سمیت لیڈیز اینڈ جینٹس بار روم وکلا سے بھر گئے ۔ حماد نجیب ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران مختلف امیدوار صدر بننے کیلئے وکلا کے سامنے چاند تارے توڑ کر لانے کے دعوے کرتے ہیں، تاہم کامیابی کے بعد اکثر وعدے بھول جاتے ہیں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments