نوشہرہ ورکاں :صفائی نظام فلاپ، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

نوشہرہ ورکاں :صفائی نظام فلاپ، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

صفائی کے نظام کو فوٹو شوٹ تک محدود رکھنے کے بجائے اقدامات کریں :اے سی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب کا صفائی نظام فلاپ، اہم شاہراہوں کے سوا شہر و دیہات کوڑے کا ڈھیر بن گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے محلہ اسلام پورہ، محلہ مسلم ٹاؤن، نوکھر روڈ اور سٹی سے ملحقہ دیہات بدورتہ، متہ ورکاں اور لیل ورکاں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا دورے کے دوران مختلف مقامات پر صفائی کی ابتر صورتحال، بند نالیاں اور جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پائے گئے ۔اس موقع پر شہریوں نے بھی ناقص صفائی بارے شکایات کے انبار لگا د ئیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو محض کاغذی کارروائی یا فوٹو شوٹ تک محدود رکھنے کے بجائے فیلڈ میں عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں کیونکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی واضح رہے کہ ستھرا پنجاب ایجنسی کے پاس تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے لئے مطلوبہ افرادی قوت اور مشینری نہ ہے جس کے باعث حکومتی احکامات کے مطابق صفائی کا کام مؤثر انداز میں نہیں ہو رہا بلکہ صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...