مہنگائی سے بچوں کی تعلیم او ر صحت زیادہ متاثر ہو رہی :تصور قادری
ڈسکہ(نامہ نگار )تحریک انصاف ڈسکہ کے رہنما و امیدوار حلقہ این اے 73ڈسکہ تصور عباس قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو صرف اشیا خورونوش کی قیمتوں تک محدود کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔۔۔
بلکہ اس کے تلخ اثرات پورے معاشرتی نظام اور خاندانی ساخت کو مفلوج کر رہے ہیں مسلسل اور بے قابو مہنگائی نے خصوصاً کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کیلئے زندگی کی بنیادی ضروریات کا حصول بھی خواب بنا دیا ہے ، مالی دباؤکے باعث سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم، صحت اور غذائیت کو پہنچ رہا ہے جس سے ملک کی آنے والی نسل کا مستقبل دائوپر لگ چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments