ڈسکہ :پختہ تجاوزات گرانے کے باوجود ٹریفک مسائل برقرار

 ڈسکہ :پختہ تجاوزات گرانے کے باوجود ٹریفک مسائل برقرار

غیر قانونی پارکنگ اور بے ہنگم سٹینڈز کے با عث اہم مقامات پر ٹریفک جام معمول

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )ڈسکہ میں پختہ تجاوزات گرانے کے باوجود ٹریفک مسائل برقرار ہیں ۔ دو سال قبل ڈسکہ شہر میں کروڑوں روپے کی پختہ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات تو ختم کردی گئیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کا حقیقی فائدہ عوام کو نہیں مل سکا اور ٹریفک کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔میلاد چوک، پسرور روڈ چوک، کچہری چوک، کالج چوک اور چونگی نمبر 8 سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔

شہریوں کے مطابق سڑکیں کشادہ ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیور سڑک کے درمیان اور چوکوں کے قریب ڈھٹائی سے رکشے کھڑے کرکے سواریوں کا انتظار کرتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے مگر اہم شاہراہوں اور چوکوں پر رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ اور بے ہنگم سٹینڈز کو کنٹرول نہ کیا گیا تو تجاوزات کے خلاف کیا جانے والا آپریشن بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے گا۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اہم چوکوں میں رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ، باقاعدہ رکشہ سٹینڈز مقرر کیے جائیں اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...