لانگ مارچ کے اعلان سے حکمران کانپنے لگے :ریحانہ ڈار

لانگ مارچ کے اعلان سے حکمران کانپنے لگے :ریحانہ ڈار

پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے کارکنوں کے گھروں پر چڑھا دیا گیا:رہنما پی ٹی آئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سے پنجاب میں حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئیں ہیں، پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے گھروں پر چڑھا دیا گیا، رات کے اندھیرے میں چھاپے ، غیر قانونی گرفتاریاں، کارکنوں اور گھریلو خواتین کی تذلیل اور ہراساں کرنا پنجاب میں جاری بدترین سیاسی غنڈہ گردی ہے ،شرم آنی چاہیے ان حکمرانوں کو جو سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے پولیس کے ذریعے ماؤں، بہنوں اور سیاسی کارکنوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، یاد رکھو یہ جبر جتنا بڑھاؤ گے ، عوام کا ردعمل اتنا ہی شدید ہوگا، ہر غیر قانونی چھاپہ، ہر ناجائز گرفتاری اور ہر زیادتی کا حساب لیا جائے گا۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پنجاب کسی حکمران، کسی پولیس افسر یا کسی سیاسی خاندان کی جاگیر نہیں ،گھروں کے دروازے توڑے جا سکتے ہیں لوگوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت اور ظلم کے خلاف آواز نہیں چھینی جا سکتی۔تحریک انصاف کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کا فروغ ہے لانگ مارچ پرامن ہوگا ،احتجاج ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے جسے کوئی حکمران چھین سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...