احتجاج آئینی حق ،جمہوریت میں انتشار کی گنجائش نہیں:رانا محمود
ڈسکہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں، احتجاج آئینی اور جمہوری حق ہے۔۔۔
مگر کسی فرد یا جماعت کو احتجاج کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے ، عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے یا ریاستی اداروں سے تصادم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کو جمہوری انداز میں بیان کرتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی پاکستان میں جمہوریت کا استحکام سیاسی برداشت، مکالمے اور پارلیمانی رویوں سے ہی ممکن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments