انتظامیہ نے ایل پی جی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک د ئیے

انتظامیہ نے ایل پی جی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک د ئیے

سمبڑیال میں من مانے نرخوں پر فروخت ،غیر قانونی ریفلنگ عروج پر پہنچ گئی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )انتظامیہ نے ایل پی جی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک د ئیے ، ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ریٹ بھی من مانے وصول کئے جانے لگے ، سمبڑیال شہر اور گردونواح میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور بلیک مارکیٹنگ بدستور جاری ہے ۔ گھریلو سلنڈر سرکاری ریٹ کے بجائے 5 ہزار روپے سے بھی زائد میں فروخت ہو رہا ہے ، متعدد دکاندار کھلے عام سلنڈروں میں غیر قانونی ری فلنگ کرکے من مانگے دام وصول کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں کی خاموشی شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ری فلنگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے جبکہ سلنڈر مافیا کی حکومتی نرخوں سے زائد ریٹ کی وصولی اور عام لوٹ مار سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث کئی مقامات پر بغیر حفاظتی انتظامات کے یہ خطرناک کاروبار جاری ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، کمشنر گوجرانولہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور متعلقہ انتظامیہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...