مختلف مقامات پر ناقص صفائی ، ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی

مختلف مقامات پر ناقص صفائی ، ذمہ داروں کیخلاف کارروا ئی

مانیٹرنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس،ڈی سی کے ٹوٹی گلیوں کی فوری مرمت کے احکامات

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی، ذمہ دار افسر وں کے خلاف کارروائی، مانیٹرنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس، ٹوٹی گلیوں کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دئیے ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سیٹلائٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، پسرور روڈ، محلہ پونڈانوالہ، جی ٹی روڈ، کمشنر روڈ، ڈی سی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس و پارکس، تجاوزات، شہری خوبصورتی اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پسرور روڈ سے ملحقہ محلہ پونڈانوالہ کی گلیوں کا بھی معائنہ کیا۔ مختلف مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جبکہ مانیٹرنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات د ئیے ۔ ماڈل ٹاؤن کے دورے کے دوران صفائی کے مجموعی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ کنٹینرز کو بروقت خالی کیا جائے ، کوڑا کرکٹ کی فوری منتقلی یقینی بنائی جائے اور صفائی آپریشن کو مؤثر اور مسلسل جاری رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...