زبیر احمد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا

زبیر احمد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر  گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )زبیر احمد نے ترقی ملنے پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزاد چودھری نے انہیں خوش آمدید کہا اور سرکاری ریکارڈ انکے حوالے کیا۔ پراسیکیوشن دفتر میں سادہ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور پراسیکیوشن سٹاف نے شرکت کی۔ زبیر احمد نے خطاب میں کہا وہ اپنی ذمہ داریاں قانون، میرٹ پرادا کرینگے ۔ افسروں وعملے کے تعاون سے محکمہ پراسیکیوشن کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...