کسی بھی نامناسب رویے پر پولیس کو بتائیں: ڈی پی او

کسی بھی نامناسب رویے پر پولیس کو بتائیں: ڈی پی او

آگاہی و تحفظ خواتین وبچوں کے سلسلے میں نجی سکول کے سیمینار سے خطاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی سربراہی میں نجی سکول میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار ہوا۔ ڈی پی او نے طلبہ اور خواتین اساتذہ سے خطاب کیا اور ذاتی تحفظ، ہراسگی سے بچاؤ اور محفوظ معاشرے کی تشکیل میں انکے کردار پر روشنی ڈالی۔یہ سیمینار آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی ہدایات پر منائے جانے والے ہفتہ برائے آگاہی و تحفظ خواتین و بچوں کی کڑی ہے ، جسکے تحت ڈی پی او سیالکوٹ کی نگرانی میں ضلع بھر میں آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ڈی پی او نے خطاب میں طلبہ کو نامناسب رویوں کی پہچان، محفوظ اور غیر محفوظ لمس، تشدد و استحصال سے بچاؤ اور موبائل فون، سوشل میڈیا و جدید گیجٹس کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ کسی بھی نامناسب رویے یا خطرے پرخاموش رہنے کی بجائے والدین، اساتذہ یا کسی قابلِ اعتماد بڑے کو فوری بتائیں اور پولیس سے مدد حاصل کریں۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انسپکٹر خرم شہزاد، پبلک ریلیشنز آفیسر سیالکوٹ پولیس انچارج ویمن پولیس سٹیشن سب انسپکٹر سعدیہ نایاب نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے دستیاب پولیس سہولیات، سیف سٹی کے اقدامات، پینک بٹن اور ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...