اینٹوں کے بھٹے اور فیکٹریاں فضائی آلودگی پھیلانے لگے

اینٹوں کے بھٹے اور فیکٹریاں فضائی آلودگی پھیلانے لگے

تحصیل ومقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے تتلے عالی اورنواحی علاقوں کی فضا آلودہ

تتلے عالی(نامہ نگار)اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ پر منتقلی لٹک گئی ، بھٹہ خشت اور فیکٹریاں فضائی آلودگی پھیلانے لگے ۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھٹہ خشت کو زگ زیگ پر منتقل کرنے ،بھٹیوں میں الکاسین، پلاسٹک کے علاوہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی اشیاء دھان سمیت دیگر فصلوں کی با قیات ،کوڑا کرکٹ کو جلانے پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے لیکن تحصیل ومقامی انتظامیہ کی مبینہ سستی وغفلت سے تتلے عالی ونواحی علاقہ جات میں زنگ زیگ پر منتقلی کے بغیر بھٹہ خشت اور مختلف مقامات پر قائم فیکٹریاں زہریلا دھواں چھوڑ رہی ہیں ۔ انتظامیہ نے دھان کی باقیات،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے دیہاتی علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے دھان کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...