ضلع حافظ آباد میں پٹرول پمپس پر سبسڈی سکیم پرعمل شروع

ضلع حافظ آباد میں پٹرول پمپس پر سبسڈی سکیم پرعمل شروع

اسسٹنٹ کمشنر ،ضلعی افسروں کا پٹرول پمپس پر فیول سبسڈی پر عملدرآمد کاجائزہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم فیول سبسڈی کے تحت تمام پٹرول پمپس پر موٹر سائیکل اور آٹھ سو سی سی گاڑیوں کو خصوصی سبسڈی پر پٹرول کی فروخت شروع کر دی گئی جبکہ تمام پٹرول پمپس پر عوام کی رہنمائی اور آگاہی کے خصوصی کاؤنٹرز ،فلیکسیز بھی آیزاں کروا دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری، ایس ڈی ای او پیرا فورس شفیق بلوچ سمیت دیگرضلعی وپیرا فورس کے افسروں نے پٹرول پمپس کے دورے بھی کیے اور وہاں سبسڈی پر پٹرول کی فروخت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم کی فیول سبسڈی پر عملدرآمد میں کسی قسم کا تعطل یا تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور جو لوگ بھی رجسٹریشن کروانے کے بعد اپنے موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے آئیں انہیں تصدیق کے بعد فوری طور پر پٹرول فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...