عالم چوک:گودام مالک سے بھتہ لینے پر 5افراد کیخلاف مقدمہ
عالم چوک (نمائندہ خصوصی)اعوان چوک میں مویشیوں کے چارے والے گودام مالک سے گن پوائنٹ پر بھتہ لینے والے 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہارون جٹ ، اسد، شہزاد لنگڑا، شہباز عرف وکی مسیح اور بابا شاہد نے اعوان چوک میں واقع مویشیوں کے چارے والے گودام کے مالک مدثر سے گن پوائنٹ پر 45ہزار روپے بھتہ لیاجنہیں عالم چوک چوکی نے دو روز قبل گرفتار کر لیا تھا، تھانہ اروپ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments