مسافروں کی ٹکٹ چیکنگ اب ریلوے پولیس کرے گی
لالہ موسیٰ ( نمائندہ دنیا )مسافروں کی ٹکٹ چیکنگ اب ریلوے پولیس کرے گی ،بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کااعلان کر دیا گیا۔
آئی جی ریلوے پولیس کے حکم پر ملک بھر میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت چیکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تمام SHOs کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں ہر ٹرین کو لازمی چیک کریں گے ، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہیڈکوارٹرز کو بھیجی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments