راہوالی:گیپکو حکام کی غفلت ،ادائیگی کی آخری تاریخ آگئی ،بل نہ ملے
راہوالی (نامہ نگار)گیپکو کی نااہلی ، بجلی کے بلز جمع کر انے کی آج آخری تاریخ لیکن شام تک صارفین کو بجلی کے بل ہی نہیں پہنچائے گئے۔
لوگ ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ بلز آگئے ہیں کہ نہیں لیکن گیپکو کی طرف سے بلز ڈسٹری بیوٹرز آئے ہی نہیں ، بروقت بلز جمع نہ کرانے کی وجہ سے گیپکو کو بھاری جرمانے ادا کرنا پڑیں گے ، پڑھے لکھے لوگ تو شام تک انٹرنیٹ سے بلز نکال کر جمع کر اتے رہے جبکہ کم تعلیم یافتہ لوگ بھاری جرمانے ادا کرنے پر مجبور ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments