گلیانہ:مارکیز،میرج ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی

گلیانہ:مارکیز،میرج ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی

تقریبات میں کئی ڈشز سے مہمانوں کی تواضع ،شہریوں کا سخت کارروائی کا مطالبہ

گلیانہ (نامہ نگار )کھاریاں،گلیانہ ،ملکہ اورگردونواح میں قائم میرج ہالز اور مارکیز پر ون ڈش کی خلاف ورزی عروج پر پہنچ گئی، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ کھاریاں، گلیانہ اورگردونواح میں قائم میرج ہالز پر روزانہ کی بنیاد پر ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر میرج ہال انتظامیہ کئی ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کرتی ہیں۔ پنجاب حکومت کے احکامات سر عام ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں تشکیل دے کر میرج ہالز پر چھاپے مارے جائیں اور قانون شکنی کرنے والے ہالز کو سیل کیا جائے تاکہ حکومتی احکامات کی بالادستی ممکن ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...