تتلے عالی:غیر قانونی آبپاشی کرنے والے 17کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی:غیر قانونی آبپاشی کرنے  والے 17کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگا ر)مختلف مقامات سے غیر قانونی طور پر آبپاشی کرنے والے 17کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

محکمہ انہار کی ٹیم نے تنگ مائنراور راجباہ بوپڑا کے مختلف مقامات پر زیر زمین پائپ بچھا کر اور موگہ توڑ کر غیر قانونی طور پر آبپاشی کرنے والے بھدے اورشاہ جہان کے بلال احمد،بابر،فیصل،فلک شیر،عباس،ظفر،مشتاق،منشی منیر،بابر، طارق،شریف،زبیر وغیرہ17کاشتکاروں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،غیر قانونی آبپاشی اور ٹیل کے زمینداروں کی حق تلفی کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...