واسا سیالکوٹ اور موبائل فون کمپنی میں بلوں کی ادائیگی کا معاہدہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واسا سیالکوٹ اور جاز کیش کے مابین آن لائن بل ادائیگی کی سہولت کی فراہمی کیلئے معاہدے پر دستخط کر د ئیے گئے۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کی جاز کیش ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں صارفین کو جدید اور ڈیجیٹل بل کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاہدے کے تحت واسا سیالکوٹ کے صارفین جاز کیش ایپ پر اپنے بل آن لائن آسانی اور سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں گے جس سے بل ادائیگی کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments