ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ کے اشتراک سے تحصیل ڈسکہ کے علاقہ بکھی سندھواں میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔۔۔

 جس میں چاول کی برآمدات کو درپیش مسائل، زرعی زہروں کے محفوظ استعمال اور زہروں کی باقیات سے پاک پیداوار کے حصول پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)ڈاکٹر مقصود احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پیسٹ وارننگ کی زیر نگرانی منعقدہ سیمینار میں زرعی ماہرین، متعلقہ افسر وں اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...