سیالکوٹ میں ایک اور پولیس مقابلہ ریکارڈ یافتہ صابی جٹ ہلاک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ میں ایک اور پولیس مقابلہ ،ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
سیالکوٹ کے علاقے لنگڑیالی میں سی سی ڈی اہلکار کارروائی کے لیے موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا فائرنگ کے دوران صابی جٹ لنگڑیال نامی نوجوان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والا صابی جٹ ریکارڈ یافتہ ملزم تھا جس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج تھے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments