ڈسکہ :نہر یں اور راجباہیں سیوریج کے پانی سے آلودہ
پانی پینے سے جانوربیماریوں میں مبتلا ،فصلیں بھی زہریلے پانی سے سیراب
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں نہروں راجبا ہوں کے صاف ستھرے پانی کو دانستہ گندا کیا جانے لگا ان میں سیوریج اور گٹروں کا پانی ڈال کر اسے زہر آلودہ کیا جارہا ہے جبکہ ماضی میں لوگ اسے پینے کے لیے بھی استعمال کرتے تھے آج اسی پانی سے فصلیں بھی تیار ہورہی ہیں زہریلا پانی پینے سے جانوروں کو بھی موذی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ علاقہ بھر سے گزرنے والی نہروں اور اس کے ملحقہ راجباؤں میں کئی مقامات پر سیوریج اور گٹروں کے گندے پانی کو ڈال کر پانی کو دانستہ طور ر پہ یہ زہر آلودہ کر دیا گیا جب کہ ان دیہی علاقوں میں ماضی میں انسانوں کی ایک بہت بڑی تعدادا سے استعمال کرتی تھی یہاں تک کے لوگ اسے پینے کے استعمال میں بھی بلا خوف لا یا کرتے تھے اس کے علاوہ کسان بھی اپنی فصلوں سبزیوں پھلوں گندم وغیرہ کو بھی یہی پانی لگاتے ہیں اور ان علاقوں میں جانوروں کو بھی پینے کے لیے یہی پانی میسر ہوتا ہے جو زہرآلودہ پانی پی کرموذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments