مکہ مکرمہ پر حملہ برداشت نہیں کیا جا سکتا :راجہ اعجاز اللہ

مکہ مکرمہ پر حملہ برداشت نہیں کیا جا سکتا :راجہ اعجاز اللہ

عالم اسلام مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرے

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان، سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر راجہ عطا اللہ خان اور راجہ کرم اللہ خان نے مکہ مکرمہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور بالخصوص مکہ مکرمہ پر کسی بھی قسم کی جارحیت پوری امت مسلمہ کیلئے انتہائی تشویش اور دکھ کا باعث ہے مقدس سرزمین پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، عالم اسلام مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کیلئے متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرے مکہ مکرمہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عقیدت، محبت اور روحانی وابستگی کا مرکز ہے جہاں ہر مسلمان کا دل وابستہ ہے مقدس مقامات کی حرمت و تقدس کا تحفظ ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری اور دینی جذبہ ہے کسی بھی طاقت کی جانب سے حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش انتہائی قابلِ مذمت ہے ، امت مسلمہ کو موجودہ حالات میں اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پاکستان کے عوام کے دل سعودی عرب اور حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور مقدس مقامات کی سلامتی کے لیے پوری قوم کے جذبات یکساں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی و پرامن ذرائع کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...