سیالکوٹ میڈیکل کمپلیکس میں پیر اور جمعرات کو ٹی بی کا کیمپ لگے گا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت عوام کو علاج معالجے کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ نجی شعبے کے صحت کے ادارے بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم چودھری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے سیالکوٹ میڈیکل کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور فلاحی تنظیم مرسی کور کے تعاون سے سیالکوٹ میڈیکل کمپلیکس میں ہفتے میں دو روز، پیر اور جمعرات کو ٹی بی کیخلاف مفت میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments