ڈسکہ:ڈکیتی ،چوری کی وار داتوں میں کئی شہری لٹ گئے
ڈاکوئوں نے فیصل اور اہلیہ ، رفیق ، رخسانہ ، مہر النسا سے رقم ، زیورات چھین لئے
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔ لوہارانوالی پلی کے قریب 2 ڈاکوئوں نے فیصل ندیم سے 45ہزارروپے ،اس کی اہلیہ سے 3 طلائی بالیاں ، 4ہزارروپے ، محمد رفیق سے 85ہزارروپے ، رخسانہ بی بی سے ایک جوڑی ٹاپس، مہرالنسا سے ایک جوڑی کانٹے اور 25ہزارروپے چھین لئے ، وڈالہ سندھواں میں مظفر علی کی د کان سے ایک لاکھ روپے ، وڈالہ سندھواں میں خالد ادریس کے ڈیرہ سے موٹر بجلی، کھاد چوری ہو گئی۔ محلہ طارق آباد کے قریب 2 نا معلوم ڈاکوئوں نے فضیل بابر سے 10ہزارروپے ، آئی فون اور ضروری کاغذات چھین لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments