سیالکوٹ :کارگو کی بندش، سرجیکل انڈسٹری کو مشکلات
بین الاقوامی خریداروں کے اعتماد اور کاروباری آرڈرز کو بھی نقصان کا خدشہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ سے کارگو کی نقل و حرکت کی بندش، سرجیکل انڈسٹری کو شدید پریشانی کا سامنا۔سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیالکوٹ سے ڈرائی پورٹ اور دیگر ذرائع کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث برآمدی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں ۔ چیئرمین ذیشان طارق نے کہا کہ سرجیکل انڈسٹری مکمل طور پر برآمدات سے منسلک ہے اور کارگو کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کے باعث متعدد برآمدی آرڈرز متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بعض آرڈرز کی منسوخی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
اس صورتحال سے صنعت کو شدید مالی نقصان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خریداروں کے اعتماد اور مستقبل کے کاروباری آرڈرز کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔چیئرمین نے تمام متعلقہ احباب اور فریقین سے تحمل، بردباری اور باہمی تعاون سے کام لینے کی اپیل کی اور متعلقہ اداروں سے پْرزور درخواست کی کہ سیالکوٹ سے کارگو اور برآمدی سامان کی بلا تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments