نجی کالج کے با ہر ہوائی فائرنگ کر نے والے 3افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کالج کے باہر ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 3 ملزموں کو گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال پولیس کو نجی کالج کے باہر جھگڑے کی اطلاع ملی تو ایس ایچ او انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ سعد نامی نوجوان نے کالج کے باہر جھگڑا ہونے پر خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ،تحقیقات پر پولیس نے سعد کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ جیٹھی کے کے رہائشی شہروز اور ویروالہ کے رہائشی محسن رضا کے قبضہ سے بھی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments