سیالکوٹ:موٹر سائیکل فیملی کو حادثے کا شکار بنانے والے 2ون ویلر گرفتار

 سیالکوٹ:موٹر سائیکل فیملی کو حادثے  کا شکار بنانے والے 2ون ویلر گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )خطرناک ون ویلنگ کے دوران فیملی کو حادثے کا شکار بنانے والے دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اویس علی اور حسنات علی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ملزموں نے 14اگست کو مراکیوال روڈ کے قریب ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی تھی، حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...