حافظ آباد:ایک ماہ میں 149 اشتہاری‘3جرائم پیشہ گروہ گرفتار
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) حافظ آبادپولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم میں 149 اشتہاری ملزموں اور 3 منظم جرائم پیشہ گینگز کے 8 کارندوں کو گرفتارکرکے 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ۔
ماہِ ستمبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیوں سے ضلع بھر میں پراپرٹی کرائم کی شرح میں 59 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ڈکیتی میں 100 فیصد، رابری میں 46 فیصد، وہیکل چوری میں 60 فیصد، مویشی چوری میں 32 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 46 فیصد جبکہ چوری کے مقدمات میں 68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments